ایک نیوز: لاہور میں دہشت گردی کے خدشات کے باعث سی ٹی ڈی نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے سرحدی علاقے باٹا پور سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مختلف اضلاع میں 46 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کیے جس میں منڈی بہاوالدین ، نارووال ، جہلم سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران 467 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ 2694 افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 3 مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی۔ گرفتار افراد کے خلاف 4 مقدمات درج کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔
حکام کا مزید کہناہے کہ ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
واضع رہے کہ لاہور خودکش حملے میں 36افراد کی ہلاکت میں ملوث دہشت گرد وں کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا ۔ سی ٹی ڈی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے راولپنڈی سے انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گردکو گرفتار کیا تھا۔مبینہ دہشت گرد اکمل سے سی ٹی ڈی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد ، چار ڈیٹونیٹر اور سیفٹی فیوز برآمد کر لیے گئے تھے۔ ابتدائی تفشیش میں مبینہ دہشت گرد کے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
راولپنڈی سول لائن میں دو ہزار نو میں خودکش حملہ ہوا تھا حملے کے دوران چھتیس افراد شہید ہوئے تھے، مبینہ دہشت گرد کے دو ساتھی فوجی عدالت سے سزا کے بعد ابتک جیل میں ہیں ، گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔