پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا سالوں قبل چوری آئی فون برآمد

پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا سالوں قبل چوری آئی فون برآمد

ایک نیوز: تھانہ ریلویز پولیس نے فیصل آباد لاہور ڈویژن میں  کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کا 3 سال پہلے چوری ہونے والا آئی فون برآمد کرلیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق فون کی مالیت ایک لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ انگلینڈ کے شہری پروفیسر خالد محمود کا 3سال پہلے  ٹرین سفر کے دوران موبائل چوری ہوا تھا۔مسافر کا قیمتی موبائل مِلّت ایکسپریس ٹرین میں حیدرآباد سے فیصل آباد سفر کے دوران چوری ہوا تھا ۔ جس کے بعد شہری پولیس کو اطلاع دیےبغیر واپس انگلینڈ چلا گیا تھا۔ شہری نے واپس آنے پر اسکی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے فوری ایکشن لیا اور ایس ایچ او فیصل آباد رمضان حیدر نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے موبائل برآمد کرلیا۔ جس کے بعد قیمتی موبائل فون کو اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔ مسافر نے ریلویز پولیس کی بروقت کاروائی پر اعتماد اور خوشی کا اظہار کیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-25/news-1674642227-2805.mp4