ایک نیوز: فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے راولپنڈی میں ریجنل الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چاندنی چوک پر واقع ریجنل الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے ریجنل الیکشن کمیشن کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جانے والے راستے کو ٹریفک کیلئے دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دفتر تک جانے والے راستوں پر خاردار تاریں بھی لگادی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کارکنان کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر پہنچ گئے۔جس کے بعد ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا۔ پولیس اور ایلیٹ فورس کے خصوصی دستے بھی الیکشن کمیشن کے باہر پہنچ گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ایس پی راول ماہم خان بھی الیکشن کمیشن آفس پہنچ گئیں۔ ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں۔