ایک نیوز: مریم نواز کی وطن واپسی کیلئے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ن لیگ کی سینئر قیادت کو ناراض کارکنان سے ملاقات کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کے مطابق قائد محمد نوازشریف کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے۔ نواز شریف نے رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ ن کے ناراض دوستوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ ناراض دوستوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کو مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ جس پر نواز شریف نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن نائب صدر کے استقبال کے حوالے سے شیڈول مرتب کیا جائے۔ پارٹی رہنما اور کارکنان پنجاب میں انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں۔ نواز شریف نے مریم نواز کی وطن واپسی کے موقع پر تمام کارکنان کو لاہور ایئرپورٹ پر جمع ہونے کی ہدایت کردی۔
راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ لاکھوں کارکنان مریم نواز کا پر تپاک استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق قائدِ محمد نوازشریف کا اپنی صدارت میں استقبال سے پہلے پارٹی رہنماؤں سے اہم مشاورتی اجلاس بھی طلب کریں گے۔ نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مخلص دوستوں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔