راجہ بشارت کیخلاف اراضی کی لین دین کیس کا محفوظ فیصلہ مؤخر

Jan 25, 2023 | 14:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور دیگر کے خلاف آراضی کے لین دین کے کیس کا محفوظ فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سینئر سول جج نصرمِن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر اور راجہ بشارت کے وکیل افتخار شاہد بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں شریک  ملزم کی عدم حاضری کے باعث فیصلہ نہیں سنایا جاسکا۔ جس کے بعدعدالت نے کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-25/news-1674639964-1357.mp4

واضع رہے کہ راجہ بشارت آراضی کیس میں لین دین سے متعلق کیس کی سماعت حتمی دلائل کے لیے 18 جنوری مقرر کی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سمیت دیگر کے خلاف آراضی کے لین دین سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نصرمن اللہ نے کی ہے جبکہ اس کیس میں تمام گواہان کے بیانات قلمبند کر لیئے گئے تھے. عدالت کی جانب سے فریقین سے حتمی دلائل کے لیے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی .

واضح رہے کہ جو ڈیشل مجسٹریٹ نصر من اللہ کی عدالت نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سمیت دیگر کے خلاف اراضی کے لین دین سے متعلق کیس میں حتمی دلائل طلب کئے ہیں تاہم اس کے لیئے 18 جنوری تک وکیل کی جانب سے مہلت مانگی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں