ایک نیوز: فرخ حبیب فواد چودھری کو لے جانے والی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے۔ ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے فرخ حبیب اسلام پولیس کا آمنا سامنا ہوا، فرخ حبیب نے اسلام آباد د پولیس کے قافلہ کو روکنے کوشش کی، فرخ حبیب کی اسلام آباد پولیس کے قافلہ سے تکرار بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق موٹر ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے فرخ حبیب اسلام پولیس کا آمنا سامنا ہوا، فرخ حبیب نے اسلام آباد د پولیس کے قافلہ کو روکنے کوشش کی، فرخ حبیب کی اسلام آباد پولیس کے قافلہ سے تکرار بھی ہوئی۔
موٹروے ٹول پلازہ پر فرخ حبیب فواد چودھری کو اسلام آباد لے جانے والے گاڑی کے سامنے آ گئے #pnn #fawadchudary #farrukhhabib pic.twitter.com/laXK9599uc
— AIK News News (@pnnnewspk) January 25, 2023
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے،پولیس فواد چودھری کو پیش کرکے تم لوگ توہین عدالت کررہے ہیں۔ فرخ حبیب اور پی ٹی آئی کارکنان نے فواد چودھری کو لے جانیوالے قافلے کو روکنے کی کوشش کی، عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں.
Police taking Fawad ch to Islamabad by set a siding Lahore high court orders. I was only try to remind police about Lahore high court orders but they forcefully taken him to ISB. Seems police obeying orders of some one more power full then courts. pic.twitter.com/A4vuNG6Ryf
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
دوسری جانب پی ٹی آئی کے اظہر مشوانی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات آئی پنجاب پولیس عثمان انور، CCPO لاہور کمیانہ، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور اسلام آباد پولیس نے ہوا میں اڑا دئیے،اس وقت فواد چوہدری کو پہلے لاہور رنگ روڈ سے سیالکوٹ موٹروے لے جایا گیا اور اب وہ کانوائے کالا شاہ کاکو سے M2 پر جا رہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے احکامات آئی پنجاب پولیس عثمان انور، CCPO لاہور کمیانہ، نگران وزیراعلی محسن نقوی اور اسلام آباد پولیس نے ہوا میں اڑا دئیے
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) January 25, 2023
اس وقت فواد چوہدری کو پہلے لاہور رنگ روڈ سے سیالکوٹ موٹروے لے جایا گیا اور اب وہ کانوائے کالا شاہ کاکو سے M2 پر جا رہا ہے pic.twitter.com/fBG9Vuhd3L
دریں اثنا ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو لاہور ہائی کورٹ کے قریب لاکر واپس لے گئے ہیں،وکیل فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں کچھ دیر پہلے گھڑی شاہو کی لوکیشن آرہی تھی۔
واضح رہے کہ فوادچودھری کو پولیس،سی آئی اے ،سی ٹی ڈی کے حصار میں لاہور کی کینٹ عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی۔جہاں وکلا کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی۔
لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر حیات نے کیس کی سماعت کی جب کہ اس موقع پر پولیس نے فواد چودھری کے رہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس نے فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضروری ہے۔
فواد چودھری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے, راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں،ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔پہلے ہم آیف آئی آر پڑھتے ہیں کس قانون کے تحت انکو گرفتار کیا۔