طالبہ پر تشدد کیس میں سکول کی رجسٹریشن معطل، والدین کو نوٹس

Jan 25, 2023 | 14:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور کے نجی سکول میں طالبات کا اپنی کلاس فیلو طالبہ پر تشدد کے واقعہ پر ڈی سی لاہور محمد علی نے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے-

رپورٹ کے مطابق نجی سکول سکارڈیل کے مالک جنرل زاہد علی اکبر اور سکول پرنسپل رومولڈ ڈیلٹا بھی پیش ہوئے۔ڈی سی لاہور محمد علی نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔رجسٹریشن معطلی کے دوران سکول کے امور دیکھنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ سکول انتظامیہ کو اگلی سماعت پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی بابت اپنا جواب جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ طالبات کے والدین نے کوئی تحریری جواب جمع نہیں کروایاہے ۔ 

ڈی سی لاہور محمد علی نے والدین کو اگلی سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن کو والدین کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ 

واضع رہے کلہ واضح رہے کہ ڈیفنس کے پرائیویٹ سکول میں نشے سےمنع کرنےپر لڑکیوں نے ساتھی طالبہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا  تھا۔ نشے سے انکار پرجنت ،کائنات ، عمائمہ ،نور نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ ڈیفنس میں واقع پرائیویٹ سکول میں طالبات کی ساتھی طالبہ پرتشدد کی ویڈیو سامنے آ ئی ویڈیو فوٹیج میں 3 لڑکیوں کی جانب سے ایک طالبہ پر شدید تشدد کیا گیا تھا۔ متاثرہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ طالبہ کے والد نے ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے،ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی. انکار کرنے پر جنت نے اپنی بہن کائنات ، عمائمہ ،نور رحمان کیساتھ مل کر میری بیٹی پر قاتلانہ حملہ کیا۔ ملزمان نے بیٹی کی سونے کی چین چرالی بدترین تشدد بھی کیا ۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ تاحال پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث کسی بھی لڑکی کو گرفتارنہیں کیا جا سکا۔

مزیدخبریں