ایک نیوز: تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔اس حوالے سے مکمل ایگزمینیشن رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق فواد چودھری کی بلڈشوگر 183، معمول سے زیادہ ہے۔ جبکہ ان کا بلڈ پریشر 160 ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے زیادہ ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فواد چودھری کے جسم پر تشدد کا بظاہر کوئی نشان نہیں۔فواد چودھری نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں ، ابتدائی طبی معائنے پر نارمل ہیں ۔ ان کی صحت بارے کوئی خطرے کی بات نہیں ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق فواد چودھری پہلے سے ذہنی دباؤ کی ادویات کا استعمال کررہے ہیں۔
دوسری جانب سروسز ہسپتال میں چیک اپ کے بعد میڈیکولیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
میڈیکولیگل رپورٹ میں فواد چودھری کو صحت مند قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ ان کی ای سی جی نارمل ہے ، کوئی درد یا تکلیف نہیں۔ جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں۔
میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے لیب ٹیسٹس کی رپورٹس نارمل ہیں لیکن ان کی بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر معمول سے زیادہ ہے۔
رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری کے سروسز اسپتال میں طبی معائنہ کے مناظر،#ReleaseFawadCh #fawadchaudhary #FawadCh #PTIOfficial pic.twitter.com/kPJsMwj2dN
— Abdul Waheed Rabbani (@waheedrabbanipk) January 25, 2023