ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صدر صاجب، آپ بھی بولیں، آپ کیوں چپ کر کے بیٹھے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی بھی اپنے اختیارات دکھائیں۔
شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو بھی کہتی ہوں آپ کو انصاف اور پاکستان کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو بھی ایک پوزیشن لینا ہوگا، وقت آگیا ہے وہ اس ظلم کو روکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔
فواد چودھری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، ان پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔