پرویز الہی کے قریبی رشتہ داروں کیخلاف ایف آئی آر

Jan 25, 2023 | 12:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  ایم پی اے ، ایم این اے کے مبینہ اغواء کی سازش کے الزام  میں سابق وزیر اعلی پنجاب کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق وجاہت الہی اور موسی الہی کے خلاف مقدمہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیاہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی ، ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مدعی مقدمہ  میں کہا گیا ہے ٹوئٹر پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی اے کو غائب کرنے کی گفتگو کی گئی ہے۔   ایف آئی آر  میں کہا گیاہے کہ آڈیو کے بعد موسی الہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو  ڈراتا رہا۔ دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔  پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے شروع کر دیے ہیں۔ 

واضع رہے کہپاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری وجاہت کی اپنے بیٹے حسین الہٰی  کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی۔

مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ووٹ کاؤنٹ ہوگا کہ نہیں؟‘ جس کے جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’جو ووٹ آف کانفیڈنس ہوگا، اس میں ہمارا ووٹ تو کسی طرف نہیں آئے گا۔‘

حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُنہوں نے بس 186 پورے کرنے ہیں۔ نہیں 172 پورے کرنے ہیں نیشنل اسمبلی میں، پارلیمانی پارٹی اُن کے پاس ہے، ابھی پارلیمانی لیڈر تو مونس بھائی ہیں۔‘

مبینہ آڈیو میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’اُن کے پاس تین ہیں اور ہم دو ہیں۔‘

چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’تو ایک عورت غائب کر دیں گے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں ’ہاں یہ ہے عورت غائب ہوجائے پھر کچھ ہوسکتا ہے۔‘

مبینہ آڈیو میں چوہدری وجاہت حسین کو کہتے سنا جا سکتا تھا کہ ’بوڑھی عورت ہے ویسے بھی مرنے والی ہے‘، جواب میں حسین الہٰی کہتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں۔‘

چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’جی؟‘ حسین الہٰی دوبارہ کہتے سنے جاسکتے ہیں کہ ’مونس بھائی کو آئیڈیا دیتا ہوں، عورت کو ووکیشن پر بھیج دیں‘، جس کے جواب میں چوہدری وجاہت حسین کہتے ہیں ’اس کو غائب کرنے میں 10 منٹ لگنے ہیں اور لاہور میں کردیں گے۔‘

مزیدخبریں