الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

Jan 25, 2023 | 10:59 AM

ایک نیوز: پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے صفایا ہوگیا۔ اپوزیشن لیڈر لانے کا خواب چکنا چور، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے تمام 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلی استعفوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ کرلیا ہے اور پی ٹی آئی کے تمام 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے 43 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔ جس پر پی ٹی آئی ارکان نے الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست بھی کام نہ آئی۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تمام استعفے منظور کرلیے۔

پیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کی واپسی کی درخواستیں آنے کے باوجود تحریک انصاف کے مزید 43 اراکین کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ قومی اسمبلی ذرائع نے بھی استعفوں کی منظوری کی تصدیق کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہوچکے ہیں۔

تحریک انصاف کی اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چئیرمین پی اے سی کا عہدہ لینے کی کوششیں دم توڑ گئیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر کے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ان ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی درخواست کی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفی 4 مرحلوں میں منظور کیے، پہلے مرحلے میں گیارہ استعفی منظور کیے، دوسرا مرحلے میں 35 جبکہ تیسرے مرحلے میں بھی مذید 35 استعفی منظور کیے گئے۔ سپیکر نے چوتھے مرحلے میں 43 استعفی منظور کر کے الیکشن کمیشن کو ڈی سیٹ کرنے کا خط لکھ دیا۔ 

قومی اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے 21 منحرف اراکین موجود ہیں، اس کے علاوہ ناصر موسی زئی اپنا استعفی واپس لے چکے جبکہ مزید دو ارکان نے سپیکر کو خط لکھ کر چھٹی لے لی تھی۔ چئیرمین تحریک انصاف سمیت چار نو منتخب ارکان محمود مولوی، ندیم خان اور راحیلہ نے تاحال حلف نہیں لیا۔

مزیدخبریں