ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ ق ضلع منڈی بہاؤالدین کی جنرل کونسل کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق ضلع منڈی بہاؤالدین کی جنرل کونسل کا اہم اجلاس ضلعی صدر مسلم لیگ ق منڈی بہاوالدین ریاض اصغر چوہدرین کی زیر قیادت پاہڑیانوالی ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض اصغر چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور قومی مفادات کی خاطر اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اس لیے ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلے کر نے ہوں گے. ریاض اصغر چوہدری نے کہا کہ چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان مسلم لیگ ق کی قیادت کو پی ٹی آئی میں با ضابطہ طور پر شامل ہونے کی دعوت دی ہے. مسلم لیگ ق کے ورکرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو ہمیشہ ہر مشکل وقت میں اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور آج ہم اپنے ورکرز کی موجودگی میں ان کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔جس کے بعد ہاؤس نے سیکرٹری اطلاعات کی جانب سے پیش قرارداد پر مشترکہ پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں با ضابطہ طور پر شاملِ ہو جانا چاہیے اور ہم سب ورکرز اپنی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر ہم اس پر متفق ہیں۔
مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر ریاض اصغر چوہدری اور جنرل سیکرٹری محمد ذوالقرنین ساہی نے تمام ورکرز کا دلی شکریہ ادا کیا اور اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا.اجلاس میں متفقہ طور پر ضلعی صدر ریاض اصغر چوہدری اور چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی کے تمام فیصلوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کا اختیار دیا.
اجلاس میں سابق ایم پی اے اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عارف گوندل چھموانہ , جنرل سیکرٹری محمد زوالقرنین ساہی، چوہدری لیاقت علی بھٹی، سیکرٹری اطلاعات خالد پرویز سندھو، سابق چیئرمینز یونین کونسلز چوہدری محمد اصغر ہیگر، منور حسین دوتھڑ، حاجی ریاض احمد، چوہدری نصر محمود، رانا محمد سرفراز، میاں محمد اسلم جنرل سیکرٹری تحصیل پھالیہ، چوہدری شاہد الحسن لیگل ایڈوائز مسلم لیگ ق ضلع منڈی بہاؤالدین، چوہدری سعید اشرف وڑائچ پاہڑیانوالی، وائس چیئرمینز شاہد نزیر گڈھو، محمد اکرم پاہڑیانوالی، محمد ارشد گوندل، کوثر فاطمہ ڈھوک کاسب، قمر السناءمیانہ چک، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل منڈی بہاءالدین نازیہ بی بی، سیکرٹری ٹو ایم پی اے باسمہ ریاض چوہدری سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی.