ایک نیوز: بھارتی تیلگو فلم آر آر آر گولڈن گلوب میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد آسکر پر نظریں جما بیٹھی۔
تفصیلات کے مطابق باہوبلی فیم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کا مشہور گانا ' ناٹو ناٹو' لوگوں کی زبان پر ہے۔ اس گانے کو گولڈن گلوب ایوارڈ مل چکا ہے۔ اب اس گانے کو آسکر کے بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ سال 2008 میں سلم ڈاگ ملینیئر کے گانے 'جے ہو' کے بعد اس گانے کو بھی آسکر ایوارڈ مل سکتا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی سنیما کی فلم ’آر آر آر‘ کے گانے ناٹو ناٹو کو ’گولڈن گلوب 2023‘ میں بہترین گانا قراردیا گیا ہے
فلم 'آر آر آر' گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اس نے عالمی باکس آفس پر 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔
واضح رہے کہ 'گولڈن گلوب 2023' ایوارڈ میں فلم ’آر آر آر‘ کو دو کیٹیگریز میں نامزدگی ملی تھی، ایک ' بہترین فلم - نان انگلش' اور دوسری 'بہترین اوریجنل سانگ - موشن پکچر' کے لیے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم ’آر آر آر‘ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں پہلی بھارتی فلم ہے جسے اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 'فارن لینگویج' کیٹیگری میں 'سلام بامبے (1988)‘ اور 'مانسون ویڈنگ (2001)‘ کو نامز د کیا گیا تھا۔