ہسپتالوں میں انفلوئنزا ویکسین کی قلت

ہسپتالوں میں انفلوئنزا ویکسین کی قلت
کیپشن: Influenza vaccine shortages in hospitals

ایک نیوز:پرویزالہیٰ کی پنجاب حکومت نے وبائی ذکام کی ویکسین انفلوئنزا نہ خریدی جس سے صوبے بھر میں شدید قلت پیدا ہو گئی۔

لاہور سمیت پنجاب میں گزشتہ برس انفلوئنزا کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے مگر پرویز الہی حکومت مریضوں کوسہولتیں فراہم نہ کرسکی۔ محکمہ صحت پنجاب نے وبائی زکام کی ویکسین ہی نہ خریدی۔

لاہور سمیت پنجاب کے سرکای اسپتالوں میں انفلوئنزا ویکسین غائب ہے۔ محکمہ صحت نےعدم خریداری ذمہ داری ڈالر کے ریٹ میں فرق پرڈال دی۔

سی ڈی سی کے مطابق ریٹ میں فرق 60 فیصد تک ہوگیا تھا اس لئےخریداری نہ ہوسکی تاہم نیا پی سی ون تیار کرکے انفلوئنزا ویکسین کی جلد خریداری کی جائے گی۔