ایک نیوز : آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے گجرات واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو معطل کردیا۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے معاملے پر سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشراحمد خان نے اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات خوشی محمد کو فوری طور پر معطل کر ہیڈ کوارٹرز کلوز کر لیا ۔
آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ سارے معاملات کو میں خود مانیٹر کر رہا ہوں۔تشکیل شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مزید ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملک مبشر احمد خان نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کے لئے سفارشات محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔