ایک نیوز:رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کاکہنا ہے کہ پنجاب میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں سر دھڑ کی بازی لگادیں گے۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا ڈیرہ مشتاق خان باغ شکرگڑھ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا۔مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اکثریت ملی ، مرکز میں مخلوط حکومت بنانا پڑی۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقرری کے بعد انقلابی کام کریں گے ۔ پاکستان میں پی ٹی آئی کو 3 صوبوں نے مسترد کردیا۔پی ٹی آئی کو کے پی کے میں مینڈیٹ ملا ہے۔پی ٹی آئی کے کامیاب نمائندگان قومی اسمبلی میں مثبت کردار اداکریں۔ملک میں پی ٹی آئی نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
احسن اقبال کاکہنا تھاکہ پاکستان کے امن، سکون اور استحکام کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں۔ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،مل کو سب نے گرداب سے نکالنا ہے۔ ملک میں صنعت،زراعت اور برآمدات کو بڑھانا ہے۔ملک مین انتشار پھیلانے والے دشمن کے اعلی کار ہونگے۔آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا بانی پی ٹی آئی کا دعویٰ ملک کے ساتھ دشمنی ہے ۔یہ امداد رکوانے کی کوشش دوسری بار کی گئی ۔