ویب ڈیسک: بھارتی ائیر لائن کے فوڈ سیکشن میں لال بیگوں نے مسافروں کو حیران کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیر لائن انڈیگو کے جہاز میں کھانے کے حصے میں لال بیگوں کی موجودگی نے فلائٹ انتظامیہ کی صفائی ستھرائی کے انتظامات پر سوال اٹھا دیے۔
مسافر کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ایکس پر تمام تر واقعے کو بیان کیا گیا اور کہا کہ اس واقعے پر سنجیدگی کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد فلائٹ انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اپنے پورے بیڑے کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آگاہی فراہم کی، اسی کے ساتھ ہی تکلیف کے لیے معذرت خواہ بھی کی۔
بھارتی ائیر لائن کے کچن سے لال بیگ نکل آئے
Feb 25, 2024 | 21:14 PM