ویب ڈیسک: برکتوں اور فضیلت والی رات شبِ برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
اہل اسلام شب برات پر نوافل کی ادائیگی کے ساتھ گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے۔
اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں۔ ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
شب برأت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رُخ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔