سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم کی گاڑی پر فائرنگ ،تشددسےزخمی 

سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم کی گاڑی پر فائرنگ ،تشددسےزخمی 
کیپشن: سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم کی گاڑی پر فائرنگ ،تشددسےزخمی 

ایک نیوز:سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم کی گاڑی پر فائرنگ،حملہ آوروں کے تشدد سے زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سٹیج آرٹسٹ طاہر انجم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ بابو صابو انٹر چینج کے قریب پیش آیا ۔موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے گاڑی پر 3 فائر کئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر انجم کو کوئی فائر نہیں لگا، حملہ آوروں کے تشدد سے ناک کی ہڈی بری طرح متاثر  ہوئی ۔

آرٹسٹ طاہر انجم نے الزام عائد کیا کہ کل مریم نواز وزیراعلیٰ بن رہی ہیں ،جشن کی ویڈیو بنا کر واپس آرہا تھا حملہ آور پی ٹی آئی سے تھے،تشدد کیا اور گالیاں بھی دیتے رہے۔