ویب ڈیسک:انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر فرینڈ میپ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
فیچر کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کو فوٹو شیئرنگ سروس میں ایک میپ جیسے یوزر انٹرفیس میں دیکھ سکیں گے۔یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے اسنیپ میپ سے ملتا جلتا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف Alessandro Paluzzi نے اس فیچر کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔
اسکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ فرینڈ میپ کے ذریعے آپ انسٹا گرام پر اپنے دوستوں کی لوکیشن دیکھ سکیں گے۔لوکیشن شیئرنگ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور آپ دوستوں سے لوکیشن چھپانے کے لیے گیسٹ موڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرینڈ میپ میں صارفین نوٹس بھی تحریر کر سکیں گے جن سے دوستوں کو یہ علم ہوگا کہ آپ کسی جگہ پر کیا کر رہے ہیں۔ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔یہ پہلا موقع نہیں جب انسٹا گرام میں اسنیپ چیٹ کے کسی فیچر کو کاپی کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل میٹا کی زیر ملکیت سروس میں موجود اسٹوریز کا فیچر بھی اسنیپ چیٹ سے متاثر ہے۔
انسٹا گرام میں فرینڈ میپ فیچر کا اضافہ
Feb 25, 2024 | 20:19 PM