سوشل میڈیا ایپ "ایکس" کی بندش کو10روز مکمل 

Feb 25, 2024 | 19:30 PM

ویب ڈیسک: پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ "ایکس" سابق ٹوئیٹر کی بندش کو دس روز ہوگئے۔

غیر اعلانیہ بندش سے سوشل میڈیا ایپ ایکس کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ،سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز 16 فروری کو معطل کی گئی تھیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ایکس کی بندش کی وجوہات بتانے سے تاحال قاصر،عدالت کے احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم بحال نہیں کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی اے کاکہنا ہے کہ ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔

مزیدخبریں