ویب ڈیسک:غزہ میں جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کیلئے پاکستان سےامدادی سامان کی ساتویں کھیپ روانہ کردی گئی ۔
پاکستان کی جانب سےمظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔حکومت پاکستان کی جانب سے غزہ کی عوام کے لیے امدادی سامان کی ساتویں کھیپ بذریعہ کارگور بحری جہاز روانہ کر دی گئی ۔
امدادی سامان روانگی کی تقریب میں پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر،وزارت خارجہ کےحکام، این ڈی ایم اے اور مسلح افواج کے سینئر افسران ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT)کراچی پر موجود تھے۔امداد ی سامان سید پورٹ مصر پہنچے کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔امدادی سامان کی کھیپ 300 ٹن ضروری اشیاء پر مشتمل ہے جس میں دوائیں، کمبل، اشیاء خوردو نوش اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
پاکستان کی جانب سے اب تک غزہ کی مصیبت زدہ عوام کے لئے چھ پروازوں کے ذریعے 330 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے، جس میں گرم کمبل، خیمے، ادویات،اور کھانے پینے کے اشیاء شامل تھیں ۔
ترجمان کے مطابق پاکستان مشکل کی گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت و امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔