صدر مملکت قومی اسمبلی اجلاس کو منتازعہ بنانےکی کوشش کررہے ہیں،عطا تارڑ

صدر مملکت قومی اسمبلی اجلاس کو منتازعہ بنانےکی کوشش کررہے ہیں،عطا تارڑ
کیپشن: صدر مملکت قومی اسمبلی اجلاس کو منتازعہ بنانےکی کوشش کررہے ہیں،عطا تارڑ

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے ایم این اے عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کے سیشن کوجان بوجھ کر متنازعہ بنانے کی کوشش ہورہی ہے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ  کاپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عارف علوی نے بطور صدر مملکت اپنے عہدے سے انصاف نہیں کیا۔اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے صدر مملکت اب تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔صدر پاکستان اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تاخیر کر رہے ہیں۔آئین میں درج ہے کہ 21 روز کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔قومی اسمبلی ممبران کے نوٹیفکیشن ہو چکے ہیں۔ایوان صدر اس وقت سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔ایوان صدر میں رہ کر عارف علوی کے بیٹے نے بیرون ممالک کمپنیوں کے ساتھ 7سو کروڑ کے ایم او یو سائن کئے۔

عطا اللہ تارڑ کا صدر مملکت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ  کیا بطور صدر آپ کو یہ زیب دیتا ہے کہ آپ ایوان صدر کو اپنے بیٹے کے کاروبار کے لئے استعمال کریں۔عارف علوی بطور صدر بھارتی نژاد امریکیوں کے ساتھ اپنے بیٹے کے ساتھ ایم او یو تقریب میں شریک تھے۔آپ خود 7سو کروڑ کی کرپشن کریں اور جمہوریت کو ڈی ریل کریں ایسا نہیں ہوسکتا۔صدر عارف علوی کے کل اثاثے 4 کروڑ 36 لاکھ کے شو ہیں۔حقیقت میں عارف علوی کے اثاثے 14 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیں جو شو نہیں کروائے گئے۔

 عطااللہ تارڑ کاکہنا تھا کہ  اقلیتی اور خواتین کی نشستوں کا نوٹیفکیشن ہو جانے کے بعد کوئی جواز نہیں بنتا کہ معاملہ خراب کیا جائے۔پی ٹی آئی نے ہمیشہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی ہے۔آئی ایم کو خط لکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں میں ملوث ہے۔جہاں آپکا دل کرے آپ کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی جہاں آپ کا دل کرتا ہے آپ کہتے ہیں کہ دھاندلی نہیں ہوئی۔ایک قیدی جو کرپشن کے کیسز میں جیل کے اندر ہے۔اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث مجرم آئی ایم ایف کو کس منہ سے خط لکھ رہا ہے۔کیا عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط میں لکھا کہ میں نے سیاست میں دین کو استعمال کیا۔انکو خط میں لکھنا چاہیے کہ میں ایک کرپٹ آدمی ہو اور میں جیل میں بند ہوں۔

عارف علوی بطور صدر ایک سیاسی کارکن بن کر کام کرتے رہے۔آئی ایم ایف کو خط لکھنا ہو تو اس کے تانے بانے ایوان صدر سے ملتے ہیں۔جیلوں میں جا کر مجرموں سے ملاقات ہو یا بیٹے کے کاروبار کو پروان چڑھنا ہو اس کے تانے بانے ایوان صدر سے ملتے ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو ہو کر رہے گا مگر صدر عارف علوی کا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔صدر عارف علوی کی کرپشن پر تحقیقات کے لئے قومی اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا۔صدر عارف علوی نے فلسطین کے معمالے میں پوری دنیا کے سامنے پاکستان کو شرمندہ کیا۔عارف علوی نے فلسطین مخالف بیانیہ دیا۔