ایک نیوز:بہاولپور میں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی ۔جعفرمگسی دوسرے نمبرپررہے۔
تفصیلات کے مطابق چولستان جیپ ریلی کے غیر حتمی نتائج کے مطابق جیت ریلی کے فاتح زین محمود نے مجموعی فاصلہ 462 کلو میٹر 3 گھنٹے 51 منٹ میں طے کیا ۔ دوسرے نمبرپرآنیوالے جعفرمگسی نے مجموعی فاصلہ 4 گھنٹے 4 منٹ میں طے کیا ۔ صاحبزادہ سلطان نے 4 گھنٹے 9 منٹ میں فاصلے طے کر کے تیسرے نمبر آگئے۔
19 ویں چولستان جیپ ریلی کے آخری مرحلے میں نایاب اور یادگار ایڈیشن کی گاڑیاں کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا۔بگھی موٹرز کو شائقین ریسر نے ذاتی طور پر تیار کروایا ۔نایاب ماڈل کی قدیمی گاڑیوں کو دیکھ کر شائقین خوشی سے نہال ہو گئے۔
چولستان کے دلوش اسٹیڈم میں جاری ریلی کے دوران قدیمی دور کی دلکش اور حیرت انگیز گاڑیوں کو پہلی بار جیپ ریلی کا حصہ بنایا گیا۔نایاب نسل کی صرف چھ گاڑیوں نے حصہ لیا۔منفرد ڈیزائننگ اور طاقتور انجن کے باعث کسی دور میں یہی گاڑیاں مختلف ممالک کی سڑکوں پر راج کرتی تھی مگر جدید سائنسی ترقی نے ان کو عجائب گھروں اور صرف ان گاڑیوں کے شائقین تک محدود کر دیا۔