ایک نیوز:ڈپریشن سےبچنےاورعلاج کیلئےماہرین نے جدیدتحقیق سےپردہ اٹھادیا۔
ماہرین کاکہناہےکہ بچوں کی دیکھ بھال میں دادا دادی کا تعاون، ماں کے ڈپریشن کو کم کرسکتا ہے جب دادا دادی پوتے پوتیوں کی دیکھ بھال میں ہاتھ بٹاتے ہیں، تو ماؤں میں ڈپریشن کے امکانات کم ہوتے ہیں جسکی وجہ سے وہ اینٹی ڈپریشن ادویات پر بھی منحصر نہیں ہوتیں۔
فن لینڈ میں چھوٹے بچوں کی ماؤں کا جائزہ لیا گیا جس میں پایا گیا کہ اینٹی ڈپریسنٹس کا استعمال ان ماؤں میں سب سے زیادہ تھا جن کے والدین اور سسرال والے بہت دور رہتے تھے یا بوڑھے اور بیمار تھے۔