ویب ڈیسک :پنجاب کے خادم اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا،مریم نواز اور رانا آفتاب احمد مدمقابل ہوں گے۔
سپیکرپنجاب اسمبلی نے وزارت اعلیٰ کے امیدواروں مریم نواز اور رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے ۔
سپیکر ملک محمداحمدخان نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیلئے مریم نواز اور راناآفتاب امیدوار ہیں،انتخاب آج صبح 11 بجے ہوگا ۔
وزارت اعلیٰ کیلئے ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کے آفس میں تجویز کنندہ کرنل ایوب گادھی ، تائید کنندہ میاں یاور زمان ، میاں مجتبیٰ شجاع الرجمن،تجویز کنندہ ذیشان رفیق ،تائیدکنندہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر نے جمع کرائے تھے
وزارت اعلیٰ کیلئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد نے اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب کے آفس میں جمع کرائے تھے۔
واضح رہے کہ وزارت اعلیٰ کے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے شام 5بجے کا وقت مقرر تھا۔