ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتےسب کو پاکستان کی خاطر جوڑنا چاہتے ہیں،ایازصادق

Feb 25, 2024 | 16:41 PM

ایک نیوز:رہنما ن لیگ ایازصادق نےکہاہےکہ ہم کسی سےبدلہ نہیں لیناچاہتے،سب کوپاکستان کی خاطرجوڑناچاہتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےن لیگی رہنما ایازصادق کاکہناتھاکہ سیاست میں بڑوں کو وہی عزت دینی چاہیے جو بنتی ہے،سعد رفیق آنے والی حکومت میں اہم کردار ادا کریں گے،یہ میری خواہش نہیں یہ ہماری ضرورت ہےریلوے اور ہوا بازی میں جو خدمت کی وہ سلسلہ یہ جاری رکھیں گے۔
ایازصادق کامزیدکہناتھاکہ الزام تراشی کی سیاست نہیں کریں گےہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بہتری انسان کو اصلاح کی طرف لےجاتی ہے،ہم نےدیکھناہےکہ جہاں جہاں ہاریں ہیں وہاں کیا کمزوری تھی۔
ن لیگی رہنماکاکہناتھاکہ 29 تاریخ کو وفاق میں حکومت بنی گی، کل پنجاب میں قوم کی بیٹی وزیراعلیٰ ہوگی29 کو شہباز شریف وزیر اعظم بنیں گےپیپلز پارٹی صرف ہمیں ووٹ نہیں دیں گے بلکہ قانون سازی میں بھی ہم مشاورت میں رہیں گے۔
ایازصادق کامزیدکہناتھاکہ 200 کے قریب نمبر قومی اسمبلی میں بن جائے گا،پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،سب جماعتوں کی خواہش ہوگی کہ معیشت،دہشتگردی اور ملکی مفاد کے لیے ایک ہو جائیں،گورنمنٹ کا کام ہے کارکردگی دیکھاناتنقید ضرور کریں لیکن کارکردگی پر کریں۔
رہنمان لیگ کاکہناتھاکہ ہم سب کو پاکستان کی خاطر جوڑنا چاہتے ہیںپاکستان مضبوط ہوگا تو ہم مضبوط ہونگےہم اپنا رول ادا کریں گےجو اسمبلیوں میں رہ کر گئے ہیں وہ ملک کو مشکلات سے نکالنا چاہتے ہیںسیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے
ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتےجو جو کیسز ہم پر بنے ہمیں اس میں کلیئر کیا گیا۔

مزیدخبریں