ایک نیوز :سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو سپیکر آئینی طورپر خود اجلاس بلا سکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح ہے کہ اگر اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21ویں روز سپیکر کو اجلاس بلانے کااختیار ہے،قانونی طور پر 21دن کی مہلت کے حساب سے 29فروری آخری تاریخ بنتی ہے، صوبوں میں بھی اگر گورنر اجلاس نہیں بلاتا تو وہاں بھی یہی اصول لاگو ہوگا،ان کا کہناتھا کہ معیشت کیسے درست ہوگی ایسے فلور پر یہ نہیں ڈسکس کر سکتا۔