ہم وزیراعلیٰ سندھ کے الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،حلیم عادل شیخ

 ہم وزیراعلیٰ سندھ کے الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے ہیں،حلیم عادل شیخ
کیپشن: We are boycotting the election of Chief Minister of Sindh, Halim Adil Sheikh

ایک نیوز:حلیم عادل شیخ نےکہاہےکہ ہم وزیراعلیٰ سندھ کےالیکشن کابائیکاٹ کررہےہیں۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ کاایکس(سابقہ ٹوئٹر)پرکہناتھاکہ اس لئے ہی ہم نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کا بھی بائیکاٹ کیا تھا،انشااللہ عنقریب ہمارے اصلی جیتے ہوئے ایم پی ایز عدالتوں اور عوامی عدالتوں کے ذریعہ اپنا چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر اسمبلی میں آئینگے، انشااللہ اسمبلی میں اپنا بھرپور کردارا ادا کرینگے ۔
حلیم عادل شیخ کامزیدکہناتھاکہ ہمارا موقف یہ ہے کہ اسمبلی میں جو لوگ بیٹھے ہیں وہ چوری کا مینڈیٹ لے کر بیٹھے ہیں،یہ اراکین گھس بیٹھئےاور اجنبی ہیں ۔