چھوٹے صوبوں کیلئے پنجاب کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہوگا،نوازشریف 

چھوٹے صوبوں کیلئے پنجاب کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہوگا،نوازشریف 
کیپشن: چھوٹے صوبوں کیلئے پنجاب کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہوگا،نوازشریف 

ایک نیوز : مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز کے درمیان مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ،نواز شریف نے  مریم نواز کوسیاسی نصیحتیں بھی کیں۔ نواز شریف نے مریم نواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ۔

تفصیلات کےمطابق نواز شریف نے مریم نواز کواپنے چچا شہبازشریف سے سیاسی مشاورت بڑھانے کامشورہ دیا اور کہاکہ نامزد وزیراعظم شہبازشریف جب لاہور آئیں تو ان کا خود استقبال کرنا،صوبے میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ سیاسی روابط کو مضبوط کریں،پارٹی رہنماؤں اورعوام سے رابطے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ،بین الصوبائی رابطوں کو فروغ دینا،چھوٹے صوبوں کیلئے پنجاب کو بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ صوبوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دیں،عوامی ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی سے منصوبوں میں تیزی اورعوامی رابطے میں  بہتری ہوگی ،رمضان المبارک ایک ٹیسٹ کیس ہے اس میں عوام کو ہرصورت ریلیف کو یقینی بنائیں،صوبے کے مظلوم عوام کیلئے ان کا ساتھ دینا ہوگا دیکھنا اللہ تعالی تمہیں غیبی مدد دے گا۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ غریب اور مظلوم کاساتھی بننا ہوگا،جو اولیںن قومی فریضہ ہے،امورسلطنت میں اللہ کی یادسے غافل نہ ہونا ،ہرمشکل میں اللّٰہ تعالیٰ سے مدد مانگنا،

مریم نواز والدہ نصیحتیں سنتے سنتے آبدیدہ ہوگئیں ،اللّٰہ تعالیٰ کے بعدمجھے آپ کاسہاراہے،مریم نواز۔