ایک نیوز:صدرن لیگ میاں شہبازشریف نےکہاہےکہ ملک سےغربت،بےروزگاری اورجہالت کےخاتمہ کیلئےمل کرجدوجہدکرناہوگی۔
تفصیلات کےمطابق نامزدوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، معاشی استحکام کیلئے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی،سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے نہ تھی۔
صدرن لیگ کامزیدکہناتھاکہ سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہوں گے،بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اور پُرامن فضابے حد اہمیت کی حامل ہے،پاکستان تبھی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی،تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے، پہلے بھی معاشی ترقی و استحکام کی روشن مثال قائم کی اور اب بھی انشاء اللہ معیشت کو بہتر بنانے کیلئے عملی و ٹھوس اقدامات کیئے جائیں گے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ زندہ قومیں چیلنجز اور مشکلات کا سامنا جرآت اور محنت سے کرتی ہیں،ہم متحد ہوکر انشاء اللہ آگے بڑھیں گے اور مسائل حل کریں گے۔