سپیکر سندھ اسمبلی نے منتخب ہوتے ہی قائد ایوان کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا

Feb 25, 2024 | 14:26 PM

ایک نیوز :اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے منتخب ہوتے ہی سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا۔

نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی کے شیڈول کے مطابق وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کے لیے 2 سے تین بجے کا وقت ہے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج شام چھ بجے تک ہوگی۔کل وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیےگئے، وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں ،غلام قادر چانڈیو اور نعیم کھرل اور دیگر نے جمع کروائےہیں۔

مزیدخبریں