ایک نیوز :پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکراورنویدانتھونی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق اسپیکر آغا سراج درانی نے نئے اسپیکر کی کامیابی کا اعلان کیا ،اسپیکر کیلئے 147 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے 111 ووٹ لیکر اویس قادر شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے ،ایم کیو ایم کی صوفیہ سعید شاہ کو 36 ووٹ ملے۔نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے حلف اٹھا لیا،آغا سراج درانی نے اویس قادر شاہ سے حلف لیا،اویس قادر شاہ نے سندھی زبان میں عہدے کا حلف لیا۔
پیپلزپارٹی کےانتھونی نوید111ووٹ لےکرسندھ اسمبلی کےڈپٹی سپیکرمنتخب ہوگئے،ڈپٹی سپیکرانتھونی نویدنےڈپٹی سپیکر کاحلف اٹھالیا،سپیکراویس قادرشاہ نےانتھونی نویدسےحلف لیا۔
واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے سپیکر کے لیے سید اویس شاہ جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیے نوید انتھونی کو نامزد کیا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان نے بھی صوفیہ شاہ کو سپیکر جبکہ راشد خان کو ڈپٹی سپیکر کا امیدوار نامزد کیاتھا۔
اس سے قبل سندھ اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے نو ارکان نے حلف اٹھا یا،سندھ اسمبلی کے باہر ارکان اسمبلی نے نعرے بازی کی اور دھاندلی الیکشن نا منظور کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے مجھ پر اعتمادکیا،پہلی بار کوئی غیرمسلم سندھ اسمبلی کاڈپٹی اسپیکرکاعہدہ سنبھالنے جارہاہے، پیپلزپارٹی کا یہ اقدام غیرمسلم کمیونٹی کیلئے اعتمادکاباعث ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے عام کارکن کو بڑی ذمہ داری دی ہے ۔