ایک نیو ز:پنجاب اسمبلی میں قائدایوان کےچناؤ کیلئےکاغذات نامزدگی آج جمع کروائےجائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کروائے جائیں گے، مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی نامزد امیدوار مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما دوبجے کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروانے پنجاب اسمبلی جائیں گے، کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروائے جائیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل بھی آج ہی مکمل ہو گا،پیر کے روز گیارہ بجے اسمبلی اجلاس میں قائد ایوان کا چناؤ ہوگا۔