نئے وزیراعظم پاکستان یکم مارچ تک حلف اٹھائیں گے

Feb 25, 2024 | 10:44 AM

ایک نیوز :نئے منتخب وزیراعظم یکم مارچ تک حلف اٹھا لیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی منتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب جمعرات 29 فروری یا جمعہ یکم مارچ 2024 کو ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی۔وزیراعظم کے عہدے کا انتخاب قومی اسمبلی 28 یا 29 فروری کو کرے گی، اس طرح یکم مارچ تک ملک کے 24 ویں وزیراعظم حلف اٹھا لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر  بابر، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، وفاقی کابینہ کے ارکان،غیر ملکی سفراء، ہائی کمشنرز ، اعلیٰ سول و عسکری عہدیداران، سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے ججز،وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ،  گورنرز اور دیگراعلیٰ شخصیات مدعو ہوں گی۔

امکانی طور پر قومی اسمبلی آنئدہ بدھ/جمعرات کو مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو شو آف ہینڈ کے ذریعے قائد ایوان چنے گی۔

مزیدخبریں