ایک نیوز :سندھ اسمبلی میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے چناؤکیلئے پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ،ایم کیو ایم کے صوفیہ سعید شاہ اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی درست قرارپائے ،ڈپٹی اسپیکر کے لیے ایم کیو ایم کے راشد خان کے کاغذات نامزدگی درست قرارپائے ۔
ذرائع کےمطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل صبح 11 بجے ہوگا۔دونوں عہدوں کے لیے خفیہ رائے شماری کے لیے ووٹنگ ہوگی ،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔