ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے لال سنگھ چڈھا کو بنانے میں کئی غلطیاں کی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر کھل کر اظہار خیال کیا اور کہا کہ میں نے فلم میں کئی غلطیاں کیں۔ناکامیاں سیکھاتی ہیں کہ آپ نے کیا اور کہاں غلطی کی، لال سنگھ چڈھا کی ناکامی نے مجھے سمجھا دیا کہ میں نے کہاں غلط کیا۔
ایک تقریب سے خطاب میں بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ اُن کی آخری فلم کی ناکامی نے انہیں جذباتی طور پر کافی تکلیف پہنچائی۔ فلم کی ناکامی کے بعد بھی کئی لوگوں نے اسے سراہا اور مجھے پیار دیا۔ فلم میرے دل کے کافی قریب تھی، کرینہ کپور سمیت پوری فلم کاسٹ نے کافی محنت کی تھی۔فلم کی ناکامی سے دو چیزیں ہوئیں، ایک تو کافی عرصے بعد میری کوئی فلم فلاپ ہوئی، دوسری دلچسپ بات یہ کہ اس ناکامی کے بعد دوست احباب گھر آئے اور میری خیریت دریافت کی۔
لال سنگھ چڈھا 2022ء میں ریلیز ہوئی، جو 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ٹام ہنکس کی کہانی سے ماخوذ تھی۔