پاک فوج کا احسن اقدام ،بجٹ میں کمی کا فیصلہ 

پاک فوج کا احسن اقدام ،بجٹ میں کمی کا فیصلہ 
کیپشن: A good move by Pakistan Army, the decision to reduce the budget

ایک نیوز :ملک کی خراب معاشی صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کے بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلز کی مدد میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فوج کے اخراجات میں 35 فیصد، یوٹیلٹی بلز میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، راشن اور کھانے پینے کی اشیاءکے اخراجات میں کمی سے 20 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔
پاک فوج میں ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، دفاعی اور حربی سامان کی امپورٹ لوکل کرنسی یا کرنسی سواپ کے تحت ہوگی جبکہ ٹریننگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن میٹنگز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے ہر قسم کے اخراجات میں کمی فوری نافذ العمل کر دی گئی ۔