خضدار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار شہید

خضدار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار شہید
کیپشن: Remote control bomb attack on police van in Khuzdar, 2 officials martyred

ایک نیوز : خضدار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کےمطابق خضدار میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب گشت کے دوران پولیس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے حملہ کیاگیا، جس کے نتیجے میں پولیس وین کے ڈرائیور سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

زخمی کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔