کراچی رجسٹری، جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سماعت کرنیوالا بینچ منسوخ

Feb 25, 2023 | 23:20 PM

 ایک نیوز:سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آئندہ ہفتے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بینچ منسوخ کردیا گیا۔
 جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ 27 فروری سے کراچی میں شیڈولڈ تھا اور بینچ کے کیسز کی کاز لسٹ بھی جاری کردی گئی تھی۔

 تاہم اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سماعت کرنے والا بینچ منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ کراچی رجسٹری میں آئندہ ہفتے ہونے والی انرولمنٹ کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔
 

مزیدخبریں