ایک نیوز :اسلام آباد کے علاقے کرپا میں مسلح افراد نے نوجوان کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بناڈالا۔
پولیس کا کہنا ہے مسلح ملزمان نوجوان کواغوا کرکے لے گئے تھے۔ملزمان گن پوائنٹ پرنوجوان کو زیادتی کانشانہ بناتے رہے۔
متاثرہ نوجوان کا پولیس کو بیان میں کہنا تھا کہ ملزمان میں بلا،نقیب کھوکھر اور صدام شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع،ملزمان کی شناخت موجود ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔