شیخوپورہ ،تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کوکچل دیا،مسافرجاں بحق

شیخوپورہ ،تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کوکچل دیا،مسافرجاں بحق
کیپشن: Sheikhupura, a high-speed dumper overturned a rickshaw, the passenger was killed

ایک نیوز :شیخوپورہ لاہور سرگودھا روڑ لاری اڈا کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر جان کی بازی ہار گیا۔

 ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

 عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ شیخوپورہ تیز رفتار ڈمپر  رکشے کو ٹکر مارتے ہوئے بے قابو ہو کر سکول کی دیوار کو توڑتا ہوا سکول کے اندر جا گھسا تھا۔