ایک نیوز :پاکستانی موسیقار فراست انیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نے ان کا گانا چوری کیا ہے۔
فراست انیس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں جوائے لینڈ کے گانے ’بیبا‘ اور ٹی سیریز کے گانے کے کچھ حصوں کا موازنہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ٹی سیریز ہمارے کام کو چوری کررہا ہے اور وہ بھی صرف اس لئے کی یہ گانا دنیا بھر میں ٹرینڈ پر ہے۔
View this post on Instagram
موسیقار نے ٹی سیریز کو شرم دلاتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم کرنی چاہئے اور پاکستان کے ایک عمدہ گانے کو برباد نہیں کرنا چاہئے۔
فراست انیس کے مطابق انہیں انڈین مداحوں کی طرف سے مکمل حمایت اور مدد ملی ہے اور وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ای میل کے ذریعے ٹی سیریز سے رابطہ کیا ہے لیکن ان کی طرف سے ابھی تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔