فیصل قریشی کی بیٹی فلمی دنیا میں قدم رکھنے پرتیار

Feb 25, 2023 | 21:59 PM

ایک نیوز: پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیصل قریشی کی بیٹی حنیش قریشی جلد لالی ووڈ فلم  انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں۔

باصلاحیت ماڈل اور فیشن اسٹائلسٹ حنیش قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنےخبر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کی مختصر فلم’ نقاب‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

 حنیش مختصر فلم میں شیزا نام کی لڑکی کا  کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی کے بارے میں ابھی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے تاہم جلد اس کا ٹیزر ریلیز کا جائے گا۔

فلم کی کہانی نمرہ جمیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے فلم کی ہدایتکاری کے فرائض محسن علی اور احمد کشمانی نبھائیں ہیں۔

 ٹی ڈی آئی فلمز اس کی پیشکش میں ثاقب سمیر، ہنیش قریشی، بلال جاوید، محسن علی، انوشے بلال اور فیض ریاض اداکاری مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں