سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 450رہ گئی

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 450رہ گئی
کیپشن: The number of pending cases in the Supreme Court was reduced to 52 thousand 450

 ایک نیوز :  سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد کم ہوکر52ہزار450 ہوگئی، اس سے  پہلے زیرالتوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 735 تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2 سے 25 فروری 2023 کے دوران 24 ہزار 303 مقدمات کے فیصلے ہوئے اور اسی عرصے کے دوران 22 ہزار 18 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

 2 فروری سے 25 فروری کے دوران 2285 مقدمات کم ہوئے، فروری 2023 کے اختتام تک سالانہ بنیاد پر 2018 کے بعد سے سب سے زیادہ مقدمات کے فیصلے ہوئے۔