ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی جوش لٹل انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر جوش لٹل ساؤتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پریٹوریا کیپیٹلز کی نمائندگی کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔فوری طور پر آئرلینڈ منتقل کردیا گیا ہے ، انہیں پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنی تھی تاہم اب وہ ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
جوش لٹل کا انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم گجرات ٹائٹنز سے بھی معاہدہ ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل وہ فٹ ہوجائیں گے ۔ وہ آئرلینڈ کی موجودہ قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں آئی پی ایل میں خریدا گیا ہے۔