پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کیخلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: A case has been registered against PTI's former MPA Seemabiya Tahir

ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ایم پی اے سیمابیہ طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ یوٹیوبر شہری کی درخواست پر تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز کمیٹی چوک میں ویڈیو بنانے کے دوران سیمابیہ طاہر کے ساتھیوں نے تشدد کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق سیمابیہ طاہر اور کارکنوں نے موبائل فون بھی چھین لیا، ملزمان کے خلاف تشدد اور موبائل چھیننے پر کارروائی کی جائے۔