پنجاب حکومت کا کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمدکافیصلہ 

پنجاب حکومت کا کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمدکافیصلہ 
کیپشن: The implementation of the austerity policy of the Punjab government is decisive

ایک نیوز :پنجاب کی نگران حکومت نےوزیراعظم کی  جانب سےکفایت شعاری پالیسی کے اقدامات پرصوبائی سطح پر عمل درآمدکافیصلہ کرلیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا7 واں اجلاس ہوا۔پنجاب کابینہ نےوزیراعظم کی جانب سےکفایت شعاری پالیسی کوسراہا ۔محسن نقوی نےہرسطح پرکفایت شعاری اپنانےکےلئےجامع پلان طلب کرلیا۔کفایت شعاری کمیٹی سرکاری وسائل کی بچت کیلئےقابل عمل تجاویزپیش کرےگی۔

محسن نقوی کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر کفایت شعاری اپنانے کیلئے ہرایک کواپناکرداراداکرناہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پنجاب کےافسرترکیہ،شام کےزلزلہ متاثرین کیلئے ایک سے3دن،گریڈ22کےافسر3دن،گریڈ20اور21کےافسر2دن،گریڈ18اور19کےافسرایک دن کی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈمیں عطیہ کریں گے۔

 پنجاب کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت3900روپےمن مقررکرنےکی تجویز  دیدی ۔

نگران کابینہ نے فارن فنڈڈپراجیکٹس کی تکمیل یقینی بنانےکیلئےفارن فنڈڈپراجیکٹ کمیٹی کےقیام،کارپوریٹ ایگریکلچرفارمنگ کیلئےسرکاری اراضی سنگل سورس کی بنیادپرلیزپردینےکی منظوری دیدی۔لیزپر دی جانےوالی اراضی صرف زرعی مقاصدکےلئےاستعمال ہوسکےگی۔

پنجاب کی نگران کابینہ نے پولیس شہداپیکج کےلئے400ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق الائیڈہسپتال فیصل آبادمیں نیا ایمرجنسی بلاک بنایاجائےگا۔

نگران کابینہ نے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کانام ٹورازم،آرکیالوجی اینڈمیوزیم ڈیپارٹمنٹ رکھنےکی منظوری بھی دی ۔