پی ڈی ایم جماعتیں سپریم کورٹ پرحملہ آور ہیں،حماد اظہر

Feb 25, 2023 | 19:05 PM

ایک نیوز :رہنماتحریک انصاف بیرسٹرحماداظہرکاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں سپریم کورٹ پربلاجوازحملہ آور ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر حماد اظہر کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔جن ججز کیخلاف پی ڈی ایم جماعتیں  مہم چلا رہی ہیں وہ پانامہ کیس کی سماعت میں نہیں تھے ۔2017 کی بات کرتے ہیں اس وقت جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی نہیں تھے۔

حماد اظہر کاکہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کو کھانا نہ ملے تو یہ شور کرنے لگتے ہیں۔ان کے مفادات خطرے میں ہوں تو یہ اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ پر، نیب پر ن لیگ نے حملے کئے ہیں۔

رہنماتحریک انصاف حماد اظہرکامزید کہنا تھا کہ جن کارکنوں نے گرفتاریاں دیں ان کے گھر والے فخر کررہے ہیں۔یہ ملک کی حقیقی آزادی کی تحریک ہے سب کو اس میں شامل ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں