ایک نیوز :وفاقی وزیرخارجہ اور چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک کیلئے بہت کام کیا ہے،پیپلز پارٹی نے پاکستان کو آئین دیااس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر ہمیں فخر ہے،ہم نے ہر طبقے اور صوبوں کو حقوق دیئے،بینظیر بھٹو پاکستان کے عوام کیلئے جدوجہد کررہی تھیں،بینظیر بھٹو انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کررہی تھیں،پیپلزپارٹی نے پاکستان کے غریب عوام کوان کے حقوق دلائے،آصف زرداری نےپورے نظام سے لڑکر بی آئی ایس پی شروع کرایا،مخالفت کرنےوالے آج بی آئی ایس پی کی تعریف کرتے ہیں،حکومت سے عوام کیلئے پیسہ نکالنا بہت مشکل کام ہے،وہ کہتے تھےعوام کو بھکاری بنارہے ہیں اور ہم کہتے تھے حق دلوارہے ہیں،آصف علی زرداری ہفتہ وار اس پروگرام کے لیے میٹنگ کرتے تھے۔